پاکستان افغانستان کی مدد نہ کرے، اپنے ملک کے اندر دہشت گردوں کا خاتمہ کرے: اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

امرتسر (جیوڈیسک) اشرف غنی امرتسر پہنچ پاکستان کا ہر احسان بھول گئے ، پاکستان ہماری مدد نہ کرے ، اپنے ملک کے اندر دہشت گردوں کا خاتمہ کرے ، بغل میں چھری ، منہ میں رام رام کی بھارتی بولی بولنے لگے۔

اشرف غنی بھارت جا کر بھارتی زبان بولنے لگے ۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے ہارٹ میں خنچر گھونپ دیا ۔ اشرف غنی پاکستان کا احسان بھول گئے اور امرتسر میں خوب زہر اگلا ۔ نفرت سے بھرپور خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری مدد نہ کرے ، اپنے ملک کے اندر دہشت گردوں کا خاتمہ کرے۔

افغان صدر نے فنڈز کی کمی کا بھی رونا رویا اور کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی ترقی کیلئے 50 کروڑ ڈالر کاوعدہ کیا ہے ۔ اشرف غنی نے کہا کہ یو این لسٹ میں شامل 30 دہشتگرد گروپ افغانستان میں اڈا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی کیلئے خطے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔