پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر ہاٹ لائن قائم، آئی ایس پی آر

Pakistan and Afghanistan

Pakistan and Afghanistan

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے جس پر پہلی بار دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے رابطہ بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے جب کہ تاریخ میں پہلی بار دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ بھی کیا جس میں سرحدی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں ہاٹ لائن پر دونوں اطراف کے کور کمانڈرز کی ملاقاتوں کی تاریخ طے کی گئی جب کہ فوجی تعلقات اور آئندہ کی تاریخوں پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں سرحدی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔