پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکہ

Mark Toner

Mark Toner

واشنگٹن (جیوڈیسک) دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طالبان کے افغان حکومت سے امن مذاکرات ہوں۔

انہوں نے کہا یہ طالبان کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ ملک میں امن کے ساتھ اپنی زندگیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔

طالبان کے پاس موقع ہے کہ وہ ملک کے سیاسی نظام میں شامل ہو جاءیں۔ ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ امن مذاکرات کے لئے یہ وقت مناسب ہے۔