پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

Corps Commanders Conference

Corps Commanders Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں پاکستان کیخلاف بھارتی پراپیگنڈے کا بھی نوٹس لیا گیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر باخبر اور خطے کی تازہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف کی گئی سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیں گے۔