پاک فضائیہ مزید 50 جے ایف 17 طیارے خرید ے گی

Jf-17 Thunder

Jf-17 Thunder

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ 2017ء میں مزید 50؍ جے ایف 17 بلاک تھری طیارے خریدے گی۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس آئندہ چند برسوںمیں 150؍ جے ایف 17؍ لڑاکا طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کرےگی۔

یہ طیارے تین مختلف معیارات میں موجود ہیں جن میں بلاک ون، بلاک ٹو اور بلاک تھری شامل ہیں، پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس 50؍ بلاک ون طیارے بنا چکا ہے۔

جبکہ بلاک ٹو کے 50؍ طیاروں میں سے 20؍ تیار کئے جا چکے ہیں، پاکستان 2017؍ میں مزید بلاک ٹو ائیر کرافٹ تیار کرے گا۔