تاجک صدر امام علی رحمان دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

President of Tajikistan

President of Tajikistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ،تاجک صدر کو پاک فضائیہ کے چھ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے حصار میں لے کر روانہ کیا۔

تاجک صدر امام علی رحمان کو وزیراعظم نوازشریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز بھی پر موجود تھے۔

تاجک صدر کا طیارہ ایئربیس سے اڑا تو پاک فضائیہ کے چھ جے ایف 17 طیاروں کے فارمیشن نے اسے اپنے حصار میں لے کر پاکستان کی سرحد کے پار پہنچایا۔