پاکستان امریکہ سے خطیر رقوم کے ساتھ نائٹ ویژن آلات خریدے گا

Night Vision Devices

Night Vision Devices

امریکہ (جیوڈیسک) پینٹاگون کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان کو 29 ارب 77 کروڑ روپے مالیت کے نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے طے پانے والے ایک معاہدے میں نائٹ وژن آلات کی تیاری، ٹارگٹ سسٹم کے سافٹ ویئر ز کی تجدید اور کوبرا ہیلی کاپٹر میں اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کے حامل آلات کی تنصیب شامل ہے۔

پینٹاگون حکام کا کہنا ہے لوک ہیڈ مارٹن کمپنی ٹارگٹ سائٹ سسٹم فلوریڈا میں تیار کر کے 2022 تک امریکی بحریہ اور پاکستان کے حوالے کرے گی اور پاکستان مجموعی مالیت کا 20 فیصد امریکہ کو ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ نائٹ وژن آلات اندھیرے میں کاروائیوں اور دن کے وقت دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور یہ ایک جدید نظام ہے جو کہ صحیح ڈاٹا ہیڈ کوارٹر کو بھیجتا ہے۔