افغان طالبان لڑائی اور مذاکرات کی کوششیں

Raheel Sharif

Raheel Sharif

تحریر: سلطان حسین
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں اتوار کو افغانستان کے دارالحکومت کابل گئے۔ جنرل راحیل شریف نے ایک روزہ دورے کے دوران کابل میں افغانستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں ‘افغان صدر اشرف غنی اور افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ جن کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے اختلافات تھے پاک فوج کے آرمی چیف نے یہ اختلافات ختم کرا دئیے اور ان دونوں کومذاکرارت کے لیے آمادہ کیا افغان صدر اور افغان چیف ایگزیکتیو کے اختلافات کا خاتمہ کرنا جنرل راحیل کی ایک اور واضح کامیابی ہے

جنرل راحیل شریف کو اسلام آباد میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرس کے انعقاد سے قبل نو دسمبر کو کابل جانا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی پیچیدگی کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا تھاافغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات پہلی مرتبہ اس سال جولائی میں پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد کے قریب سیاحتی مرکز مری میں منعقد ہوئے تھے۔لیکن مذاکرات کا یہ سلسلہ طالبان رہنما ملا عمر کی وفات کی خبر سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا

دوسری بار جب مذاکرات کی باتیں شروع ہوئیں تو ملا منصور کے مارے جانے کی خبریں منظرعام پر آنے لگیں جس سے پھر خاموشی چھاگئی تھی اب ایک بار پھر مذاکرات کی باتیں کی جارہی ہیں تو پاک فوج کے آرمی چیف کے دورے سے قبل بھارتی وزیراعظم نرنیدر مودی نے افغان پارلیمنٹ کے افتتاح کے لیے مختصر دورے پر افغانستان پہنچ کر پاکستان کو ایک پیغام دے دیااور وہاں پاکستان کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس بھی نکال لی جو ان کا وطیرہ ہے ادھر پاکستان کی طرف سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کی کوششوں کے ساتھ ہی اافغانستان میں طالبان کی طرف سے کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا

Taliban

Taliban

وہ اس وقت اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ اگر مذاکرات شروع ہوں تو ان کا پلہ بھاری رہے افغانستان کے صوبے ہلمند میں ان دنوں افغان فورسز اور طالبان میں گھمسان کی جنگ جاری ہے طالبان سنگین ضلع پر مکمل طور پر قابض ہو چکے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پورے صوبے پر قبضہ کرلیا اور اب وہاں ان کا کنٹرول ہے تاہم افغان حکومت طالبان کے اس دعوے کی تردید کررہے ہیں لڑائی جاری ہے اور دونوں طرف سے متضاد دعوے کئے جارہے ہیںکون اپنے دعوے میں سچاہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا آزاد ذرائع بھی ابھی پوری طرح اس کی تصدیق نہیں کر سکتے ضلع سنگین کی اس لڑائی میں اس ضلعی کی کیا اہمیت ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع سنگین پر طالبان کے دوبارہ قبضے کی صورت میں افغان فوجیوں کی لشکر گاہ سے ہتھیاروں کی اہم سپلائی لائن منقطع ہوجائے گی ضلع سنگین افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شمالی ضلعوں کو دارالحکومت لشکرگاہ سے ملانے والا اہم ضلع ہے اس ضلع پر قبضے کا فائدہ افغان طالبان کو پہنچے گا

اسی لیے صوبہ سنگین پر قبضے کے لیے اور صوبہ ہلمند کو طالبان کے کنٹرول میں جانے سے بچانے کے لیے افغان حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے اور افغان فورسز کی مدد کے لیے تازہ دم دستے بھیجے جا رہے ہیں جبکہ امریکی فضائیہ بھی متحرک ہوچکی ہے افغانستان پر امریکی حملے کے بعد نیٹو کی فورسز نے اسی سنگین ضلع کو اپنا مرکز بنایا تھا اس ضلع اور صوبے پر قبضے کی صورت میں طالبان کی صوبے کے شمالی علاقوں میں نقل و حرکت میں اضافہ ہو سکتا ہے اس ضلعی اور صوبے میں چونکہ بڑے پیمانے پر افیون بھی کاشت کی جاتی ہے اس لیے محصولات کی مد میں طالبان کی آمدنی کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے ‘سنگین میں طالبان کی طاقت میں اضافہ ہوتا جا رہا سنگین ضلع پر طالبان کے قبضے کی راہ خود افغان فورسز نے ہی ہموار کی افغان فورسز نے اس علاقے میں آپریشنز کے ذریعے زیادہ تر عام افغانیوں کو گرفتار کیا ‘ان کے گھر مسمار کئے

ان کے کھیتوں کو نقصان پہنچایا اس میں ان فوجیوں نے نمایاں کردار ادا کیا جن کا اس علاقے میں کچھ لینا دینا تھا اور انہوں نے کارروائیوں کی آڑ میں اپنی دیرنیہ دشمنیاں نمٹائیںجس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میں حکومتی فوج کے خلاف غم و غصے کے جذبات پائے جاتے تھے اور یہ جذبات اب بھی ہیں ۔سنگین ضلع پرطالبان کے لیے قبضہ برقرا رکھنا آسان نہیں ہوگا تاہم مقامی آبادی ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔طالبان مقامی لوگوں کے ان جذبات کو اپنے حق میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے اور مقامی آبادی کی تمام تر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے قندوز میں بھی افغان طالبان نے یہی حکمت عملی اپنائی تھی اور وہاں طالبان مقامی شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے تھے یہ صورتحال افغان حکومت اور نیٹو فورسز کے لیے پریشان کن ضرور ہوگی طالبان کا مقامی آبادی کے ساتھ گھل ملنے کا یہی طریقہ کار نیٹو فورسز نے بھی سنگین ضلع میں اپنایا تھا

NATO Forces

NATO Forces

لیکن نیٹو فورسز کے جانے کے بعد افغان فورسز نے مختلف کارروائیوںکے ذریعے مقامی لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا تھاجس کی وجہ سے مقامی آبادی میں افغان فوج کے خلاف ردعمل شروع ہوا کہا یہ جارہا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے طالبان قبضے کا خیرمقدم کیا ہے افغان حکومت اگر اس پورے علاقے کو طالبان سے خالی کروانا چاہتی ہے تو انھیں مقامی آبادی کے دل و دماغ دونوں جیتنا ہوں گے افغان حکومت ایک طرف طالبان کو ہتھیار پھنکنے کی بات کرتی ہے اور طالبان سے مذاکرات کی خواہشمند ہے تو دوسری طرف اس کی فورسز عام لوگوں سے چھڑچھاڑ کرکے انہیں اپنے خلاف کررہی ہے جو طالبان کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہا ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ جب مذاکرات کا مرحلہ قریب آتا ہے تو ان کے بعض بڑے ”خیر خواہ ” کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ کر افغان حکومت کو مذاکراتی عمل روکنے پر مجبور کردیتا ہے اور سلسلہ اب تک بدستور جاری ہے موجودہ حالات کا منطقی نتیجہ کیا نکلے گا

ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ایک بات طے ہے کہ بھارت اپنے مفادات کے لیے اس خطے میںجو کھیل کھیل رہا ہے اس کے اثرات امن کی صورت میں نہیں بلکہ بدامنی کی ہی صورت میں ہی موجود رہیں گے اس خطے میںاس وقت ایک کولڈ وار جاری ہے خطے میں امن و امان لانے کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ حالات کی اصلاح کی جائے اور یہ صرف اسی صورت میں کی جاسکتی ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے بھارت کو واضح پیغام دے کر اسے افغانستان میں پاکستان کے خلاف تربیتی کمیپ بند کرنے ‘ پاکستانی طالبان کو استعمال کرنے سے روکنے کے ساتھ ہی ساتھ مفادات کا کھیل بند کرنے پر مجبور کیا جائے

یہ کا م افغان حکمرانوں کا ہی ہے اگر وہ کرنا چاہیں تب ہی اس خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا یہ امن نہ صرف افغانستان کے لیے ضروری ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی افغانستان کے لیے ضروری ہے اس امن کا فائدہ بھارت کو بھی پہنچے گالیکن اس فائدے کو پانے کے لیے اسے اپنا کھیل بند کرنا ہوگا تب ہی مذاکرات بھی کامیاب ہوں گے اور امن بھی آئے گا۔

Sultan Hussain

Sultan Hussain

تحریر: سلطان حسین