پاک فوج کے دستوں کی گنج شہدا پر سلامی

Pakistan Army

Pakistan Army

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاک فوج کے دستوں کا گنج شہدا پر سلامی، ڈی سی او، ڈی پی او قصور سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کا شہدا کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں دفن 55 شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاک فوج کے دستے نے کیپٹن عامر کی قیادت میں سلامی پیش کی ، جبکہ مختلف سکولوں کی طرف سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل قادری نے انتظامیہ کی توجہ شہدا کی خستہ حال یادگاروں کی طرف دلائی، جس پر ڈی سی اوقصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ گزشتہ روزشامی مینار کی خستہ حالت میری سامنے آئی تھی جس کی مرمت کے احکامات جاری کر دئیے تھے ، ندیم پارک اور دیگر مسائل بھی جلد حل کریں گے، شہدا کی یادگاروں کی مرمت اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126