چوہدری آرٹس سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو پروڈکشن سمیت شوبز فکلٹی آف آرٹس کے تمام شعبہ جات سے مستعفیٰ

Speech

Speech

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایڈمن ایم افضل چوہدری نے اراکین میڈیا اور سوسائٹی ہذا کے اراکین سے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو اینڈ منجنگ ڈائریکٹر پروڈیوسر ظہیر عباس چوہدری کا استعفیٰ جو کہ انہوں نے مورخہ 19 اپریل 2016 کو دیا تھا۔

منظور کر لیا گیا ہے۔ اور اب وہ چوہدری آرٹس سوسائٹی کے عہدہ چیف ایگزیکٹو سمیت پروڈکشن شوبز فکلٹی آف آرٹس کے تمام شعبہ جات سے رضا کارانہ طور پر مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ تاہم وہ سوسائٹی ہذا میں بطور رکن کے حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ چیف ایگزیکٹو کے استعفیٰ سے پیدا ہونے والے خلاء کو بہت جلد فہم و فراست سے پر کر لیا جائے گا اوراِنشاء اللہ یہ عمل آئندہ 90روز کے اندر اندر سوسائٹی ہذا کے بزنس شوبز رولز کے مطابق پورا کر لیا جائے گا ۔ اور اس سلسلہ میں سوسائٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی بہت جلد اپنا منشور اور آئندہ لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ اور نئے چیف ایگزیکٹو کا چنائو بہت جلد کر لیا جائے گا۔ تاہم سابقہ چیف ایگزیکٹو نے اس ذمرے میں کہا کہ میں یہ استعفیٰ اپنی مصروفیات کی بہتات کے پیش نظر دے رہا ہوں۔ ورنہ میرا سوسائٹی ہذ ا میں بطور چیف ایگزیکٹو جتنا بھی وقت گزارا ہے۔ وہ میں نے نہایت خوش دِلی انتہائی دیانت داری اور محنت سے گزارا ہے۔

میں اِنشاء اللہ بطور رکن بغیر کسی عہدے لالچ اور عناد کے ایک کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیتا رہوں گا۔ تاہم ایڈمن نے چوہدری آرٹس کلچرل ونگ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا قیام آج سے عمل میں لایا جا رہاہے اور یہ سوسائٹی ایک نئے حوصلے اور عزم سے ایک ادبی تہذیبی اور ثقافتی پروگراموں کا آغاز کرئے گی اس سے معاشرتی اقدار کی بحالی کے سمیت نئے جنون اور جذبے کے تحت اصلاحی تعمیری تفریحی معلوماتی اور ثقافتی پروگرام کے شیڈول کا حصہّ ہو ں گے۔

آپ زندگی کے کسی بھی شعبہ ہائے سے تعلق رکھتے ہوں اس سلسلہ ہماری معاونت کر سکتے ہیں ۔ سوسائٹی میں تعمیری سوچ کی حامل مثبت سر گرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ تا کہ معاشرے کے اندر موجودہ پریشانیوں جھگڑو ں اور تفکرات کے دلدل سے نکال کر ان میں مثبت رویہ اور تعمیری سوچ کا جذبہ بیدار کیا جا سکے۔ اور معاشرے میںا یک تعمیری جذبے فکر اور سوچ کا رجحان پروان چڑھایا جا سکے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سوسائٹی ہذ ا میں دو نئے شامل ہونے والے عثمان چوہدری اور آصف ظہور کی شمولیت کو بھی خوشی کا باعث قرار دیا۔چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل وِنگ کے اجلاس کے اختتام پر ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی۔