جلد پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کیمطابق ہو جائیگا : گرانٹ لیوڈن

Grant

Grant

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے ایک انٹریو میں فٹنس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جتنی زیادہ کرکٹ ہو رہی ہے کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار برقرار رکھا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔

قومی ٹرینر کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ فٹنس کیمپ میں کرکٹرز کے اسکریننگ، ٹائم ٹرائل اور یو یو ٹیسٹ لیے گئے۔

گرانٹ لیوڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ جلد پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کیمطابق ہو جائے گا۔