پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

Pakistan vs Australia

Pakistan vs Australia

برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ چکانے کیلئے اظہر الیون بے چین، شاہینوں کا کینگروز سے پہلا ڈے نائٹ ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہو گا ۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ سرفراز احمد کی جگہ عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا الیون کو پریکٹس میچ میں ہرا کر گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔ برسبین کے گابا سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا پانچ ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

دو میں قومی ٹیم فاتح رہی جبکہ دو مقابلے آسٹریلوی ٹیم کے نام رہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ میزبان ٹیم نے برسبین میں سپور ٹنگ وکٹ تیار کر لی جہاں بلے باز اور باؤلر دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے۔