ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ,اقبال چوہدری

PAT

PAT

اسپین (انجم بلوچستانی) بارسلونا بیورو کے مطابق اس ہفتہ پاکستان عوامی تحریک اسپین کی کوششوں کی کامیابی کے نتیجہ میں PAT بادالوناکے قیام کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میںپاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی مرکزی قیادت سمیت کارکنوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھرپورشرکت کی۔ محمد یوسف چوہدری ،سکریٹری میڈیا پاکستان عوامی تحر یک ا سپین کی اطلاع کے مطابق ١٥ نومبر٢٠١٥ء کو بادالونا میں ہونے والی خصوصی تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری عطا المصطفیٰ کیلانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور گل شمریز قادری نے بارگاہ نبوی ۖ میں عقیدت کے پھول نچھاورکئے۔

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض نوید احمد اندلسی نے سر انجام دئے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک اسپین محمد اقبال چوہدری، چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ، سکریٹری جنرل راحیل اکرم؛صدر PATبیسوس (بارسلونا) چوہدری یاسر عرفان بانیاں؛منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے مرکزی صدرمحمد اکرم بیگ، سرپرست محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبدالرشید شریفی؛صدر منہاج القرآن بادالونا آفتاب حسین ابرارو دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔ تقریب میں کمیونٹی کی سیاسی اور سماجی شخصیات راجہ شعیب ستی، چوہدری نوید وڑائچ، حافظ عبدالرزاق صادق ، خان سعد اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے ابتدائی حصے میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردی کے واقعہ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک ا سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے پیرس میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ” ہم ہر قسم کی دہشتگردی اور خصوصاً اسلام یا مسلمانوں کے نام پر کی جانے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں کہیں بھی انتہاء پسندی اور قتل و غارت کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔” انہوں نے بادالونا میںPATکے قیام کوخوش آئند قرار دیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے سلسلہ میں دن رات انتھک جدوجہد پر نوید احمد اندلسی ،اسد اقبال قادری،راحیل اکرم ایڈووکیٹ اور یوسف چوہدری کی خدمات کو بھی سراہا گیا ۔

نوید احمد اندلسی نے تقریب حلف برداری سے قبل تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایاکہ ”بادالونا جیسے اہم شہر میں PAT کے قیام کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان عوامی تحریک بارسلونا کے عہدیداران اور بادالونا کے کارکنان شب و روز محنت کر رہے تھے، جو کامیاب رہی۔ پاکستان عوامی تحریک ا سپین کی مرکزی ٹیم اور بادالونا کے کارکنان کی مشاورت کے بعدآج پاکستان عوامی تحریک بادالونا کی نومنتخب ایگزیکٹئو باڈی کا اعلان کیا جاتا ہے، جسکے مطابق صدر انصر اقبال ،سینئر نائب صدر عمران حیدرلطیف، نائب صدر میاں برکات احمد ،نائب صدر میاں عاطف نذیر ،سکریٹری جنرل غلام مجتبیٰ اندلسی ، جوائنٹ سیکریٹری معظم رفیق،آرگنائزر چوہدری عاطف گوندل، سکریٹری فنانس ثاقب خان ،سکریٹری ممبر شپ علی حسن ،سکریٹری میڈیا چوہدری لقمان ہوں گے، جبکہ فیصل مرتضی اور عابد علی عابد کورکن ایگزیکٹئو باڈی منتخب کیا گیا ہے۔ ”پھر پاکستان عوامی تحریک ا سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے نو منتخب ایگزیکٹئو باڈی سے حلف لیا اور تمام عہدیداران و اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

منہاج القرآن بادالونا کی جانب سے قدیراحمد خان نے عوامی تحریک بادالوناکی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قائد تحریک کی فکر کو ہر ایک تک پہنچانے کے لئے اپنی اورMQIانٹرنیشنل بادالوناکے عہدیداران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،جبکہ نومنتخب صدر انصر اقبال اور جنرل سکریٹری غلام مجتبیٰ اندلسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قیادت اور اپنے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیںاس کام کے لئے منتخب کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی و جمہوری انقلاب کے پیغام کو ہر ایک تک پہنچائیں گے اور اِس پیغام کی ترویج کے لیے بھرپور انداز میں محنت کریں گے۔اس موقعہ پر امیر تحریک اسپین علامہ عبدالرشید شریفی نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آخر میں بادالونا کی مسلمان تنظیمات کی طرف سے شہر کی ممتاز سماجی شخصیت سعد اللہ خان نے ایک قراداد پیش کی جس میں پیرس میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ، جوجملہ حاضرین کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔