فرانس : محترمہ طاہرہ سحر کی طرف سے ایک گرینڈ ٹی پارٹی کا اہتمام

Bano Rohi

Bano Rohi

فرانس (بانو روحی) گزشتہ دنوں طاہرہ سحر نے pAT کی ویمن وینگ کی سیئنر نائب صدر بننے کی خوشی میں اپنے گھر میں ایک شاندار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات کو مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اور حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے طاہرہ سحر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا انصاف کی آواز کی چیف ایڈیٹر محترمہ آصفہ ہاشمی نے گزشتہ دنوں انصاف کی آواز کے پلیٹ فارم پر ہونے والے قائد اعظم ایوارڈ میں طاہرہ سحر کو بہترین کمپیرینگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

جو آج دیا گیا حق باھو ٹرسٹ کی چیف میڈیا ایڈوائزر اور گجرات لنک کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر محترمہ ناصرہ خان نے بھی طاہرہ سحر کو نہایت خوبصورت گفٹ دیا – اس تقریب میں کشمیر وینگ کی کنوینر محترمہ شہلا خان رضوی نے بھی شرکت کی۔

طاہرہ سحر نے بہت پرتکلف چائے کا اہتمام کیا ہوا تھا یوں یہ دلکش اور حسین شام چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوبصورت گفت و شنید کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔

Tea Party

Tea Party