پاکستان مسلم لیگ ن پیری فیت اور آزاد کشمیر کی طرف سے یوم تکبیر شاندار انداز میں منایا گیا

PMLN France

PMLN France

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن پیری فیت اور آزاد کشمیر کی طرف سے یوم تکبیر شاندار انداز میں منایا گیا، کیک بھی کاٹا میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیں ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پیری فیت کے صدر ملک ناصر اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی طر ف سے فرانس میں یوم تکبیر کی تقریب مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر راجہ محمد اشفاق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا ۔اور دشمن کے دانت کھٹے کئے۔جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ جس طرح میاں نواز شریف نے 1998میں ایٹمی دھماکے کئے اسی طرح مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروا کے ایک اور بڑا دھماکہ کریں گے۔

انشاء اللہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہی کشمیر آزاد ہو گا ۔پاکستان مسلم لیگ ن پیری فیت کے صدر ملک ناصر نے کہا کہ ہم نے میاں نواز شریف کی طبیت کی سازی کی وجہ سے یوم تکبیر کا پروگرام نہایت سادگی کے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس تقریب میں کیک کاٹا جائے گا ۔تقریب میں میا ں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔