پاکستان سے شرمناک شکست: بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کا خوب مذاق اڑایا

Indian Team

Indian Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سے شرمناک شکست پر بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کا خوب مذاق اڑایا، موقع موقع گانے کو دھوکا دھوکا بنا دیا، بھارتی شائقین بھی ٹیم کی شکست پر خوب روئے، ویرات کوہلی کو بھی خوب کوسا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کیا ہوا، کیسے ہوا، کیوں ہوا، بھارت اپنی ہی ملک میں مذاق بن گیا۔ پاکستان سے شکست پر بھارتی ٹی وی پروگرام میں ٹیم انڈیا کا تمسخر اڑایا گیا۔

بھارتی گلوکار عالمگیر سے بھی اپنی ٹیم کے ہارنے پر رہا نہ گیا ، موقع موقع گانے کو دھوکا دھوکا بنادیا۔

بھارتی کامیڈینز نے بھی خوب دل کی بھڑاس نکالی، مزاحیہ انداز میں اپنی ٹیم کو برا بھلا کہا، شو میں شریک کرکٹرز اور ایکٹرز کے چہرے بھی اترے ہوئے نظر آئے، اپنے کھلاڑیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی ٹیم کی ہار پر ہندوستان میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، ہر کوئی آنسو بہا رہا ہے۔