پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ سے ثابت ہو گیا کہ بھٹو کا فلسفہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا، کامران گھمن

Kamran Ghumman Coordinator Europe PPP

Kamran Ghumman Coordinator Europe PPP

پیرس (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ سے ثابت ہو گیا کہ بھٹو کا فلسفہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور بلاول بھٹو زرادری ہی پاکستان کی امید ہیں۔

پاک سرز مین کی حفاظت اور جمہورت کی بقاء کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی یورپ کے کوارڈینیٹر کامران گھمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے ورکرز اور لیڈرز سے درخواست کرتا ہوں کہ پی پی پی کو مضبوط کرنے کے لئے دلی کدورتوں کو دور کریں اور یک جان ہو کر اپنی پارٹی کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ا پنا سیاسی قبلہ درست کرنا چاہیے اور ہمارا سیاسی قبلہ گڑھی خدا بخش ہے، انہوں نے تمام ورکرز کو بہترین جلسہ رحیم یار خان کے انعقاد پرمبارکباد پیش کی۔

کامران یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ بھٹو کی بیٹی نے جو مشن ذوالفقار علی بھٹو کے بعد مکمل کیا اسے بلندیوں پر بلاول بھٹو زرداری ہی لے جا سکتے ہیں، کامران گھمن کا کہنا تھا کہ یورپ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کو اگر کسی مسائل کا سامناہے تو وہ ان کی تمام مشکلات کے ازالے اور مدد کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو، زرداری کا خون اوربینظیر بھٹو کا بیٹا ہے، ان کے کندھا سے کندھا ملا کر چلنے میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی مضمر ہے۔بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں، کامران گھمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ورکر خواہ یورپ میں کسی کونے میں بیٹھا ہو وطن عزیز کے لئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کرئے گا۔