پاکستانی باکسرز نے ل وہا منوا کرسبزہلالی پرچم بلند رکھا ہے،عامر خان

Amir Khan

Amir Khan

کراچی (جیوڈیسک) لیجنڈ باکسر عامر خان نے کہاکہ لیاری میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجو د ہے جنہوں نے ماضی میں پوری دنیا میں کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا کر پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھا۔

اس بات کا اظہار انہوں نے پاک نیشنل باکسنگ کلب پیپلز اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے 10روزہ ایس ایس بی انڈر 14 ونٹر باکسنگ کوچنگ کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ میری مکمل کوشش ہے کہ لیاری میں ایک باکسنگ اکیڈمی قائم کروں اور انشااللہ میں اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو جائوں گا۔