سانحہ چارسدہ، طالبان کمانڈر کی کال ٹریس، بھارت کے قونصلیٹ سے رقم لینے کا انکشاف

Bacha Khan University Attack

Bacha Khan University Attack

پشاور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق امن کے دشمنوں نے خطے میں استحکام کی پاکستانی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناپاک سازش افغانستان میں تیار کی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے امیر مولوی فضل اللہ کے دست راست کمانڈر کی کال ٹریس ہوئی ہے جس کے مطابق کمانڈر نے بدھ کو بھارتی قونصلیٹ سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لئے تیس لاکھ بھارتی روپے حاصل کئے۔

ذرائع نے کالعدم تحریک طالبان کے مذکورہ کمانڈر اور حملہ آوروں کے درمیان فون نمبر 0093774022167، 0093782552489 اور 0093774262593 کے ذریعےمسلسل رابطے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ یہی کمانڈر دہشتگردوں کو افغانستان میں بیٹھ کر کنٹرول کر رہا تھا۔

حکومت پاکستان نے انکشافات کے بعد معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے آج علم کی شمع بجھانے کے لئے بزدل دہشت گردوں نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کر دیا جس سے 16 طالب علموں سمیت بیس افراد شہید جبکہ 26 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے آپریشن میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔