پاک چین راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گی، ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گی اور سی پیک کو دنیا مثال بنا کر پیش کر ے گی۔

انسٹیٹیو ٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور سلک اسکول آف شنگھائی یونیورسٹی کے زیراہتمام سی پیک پرگورنر ہاوس میں کانفرنس کی گئی کانفرنس میں صدر پاکستان ممنون حسین، گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر کی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گا۔

پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی رابطوں اور تجارت کے فروغ کا ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے، جس کے تحت دنیا کے مختلف خطے نہ صرف ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے بلکہ صنعت و تجارت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے خود کو تیار کریں ۔صدر نے مزید کہا کہ مواصلات اور کمیونیکشن کے شعبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضروت ہے۔ سی پیک کے بعد تجارت اور کاروبار کے طور طریقے بدل جائیں گے۔