پاکستانی کوئلہ عالمی معیار سے کم نہیں، ماہرین

Pakistani Coal

Pakistani Coal

لاہور (جیوڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کوئلے کے ذخائر سے مالامال ہے، یہ کوئلہ کسی بھی طرح عالمی معیار سے کم نہیں، مگر اس سے فائدہ نہ اٹھانا افسوسناک ہے ،سستی اور وافر بجلی چاہتے ہیں تو کوئلے پر کام کیا جائے۔

ملکی و غیرملکی ماہرین نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں 2 روزہ کول پراجیکٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ، تقریب میں وزیر توانائی پنجاب چوہدری شیر علی بھی شریک تھے۔

چوہدری شیر علی کا کہناتھا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے کوئلے پر انحصار ضروری ہے۔

ماہرین کا کہناتھا کہ تھر میں دنیا کے سب سے بڑے ذخائرموجود ہیں،مگر اس کوئلےسےبجلی نہ بناناسمجھ سےبالاترہے،کیونکہ کوئلہ معیاری ہے ،بات صرف نیت درست ہونے کی ہے۔

شرکا کاکہناتھا کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال میں ایسی کانفرنسز کا انعقاد سرمایہ کاری کے نئے راستے متعین کرے گا ۔