کیا یہی پاکستان ہے

Pakistan

Pakistan

تحریر: عفت بھٹی
قارئین اکرام- اگر آپ سے سوال کیا جائے کہ آپ کے ملک کا نام کیا ہے تو آپ ببانگ دہل کہیں گے کہ پاکستان . یا اسلامی جمہوریہ پاکستان.اب میرے ذہن میں بار بار یہی آتا ہے کہ کیا میرا ملک جسے قائد نے اسلام کی لیبارٹری قرار دیا ہے کیا ہم واقعی اس میں اسلام لا سکتے اسکا نظام اسلام کی حقیقی رو کے ساتھ پنپ سکتا۔

تو بخدا میرے ذ ہن سے ندائے نہیں بلند ہوتی ہے..یقینناً آپ بھی مجھ سے متفق ہونگے کہ موجودہ حالات میں یہ ایک مشکل امر ہے .لیکن اس کی افادیت بھی اپنی جگہ مسلم ہے.اب اگر ہم ایمانداری سے اپنا تجزیہ کریں تو مجھے اسلام کا نفاذ ہی ان اندھیروں میں رو.شنی کی کرن دکھائی دیتاہے.اب اس کا تفصیلی جائزہ لیں تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارا نظام معاشرے کو سیدھی راہ پہ لانے میں ناکام ہو چکا ہے۔۔

Islam

Islam

ہم آہستہ آہستہ کس قسم کی اخلاقی گراوٹوں کا شکار رہے ہیں اس کی ہمیں خبر ہی نہیں .جس طرح زہر دھیمے دھیمےرگوں میں سرایت کرتا اسی طرح مغربیت کا زہر آزادی کا چولا اوڑھے ہم پہ مسلط ہور ہا ہے ۔کبھی آزادی نسواں کا نعرہ لگتا تو کبھی شخصی آزادی کا۔ہم حقوق کے پروٹوکول میں اپنے فرائض بھول گئے۔اب سوچیں اگر اسلام کا نفاذ ہوتا ہے تو یہ ملک کیسا بن جائیگا۔

کیا ہم اس کے اداروں سے کرپشن۔ناانصافی۔بےایمانی ختم کر پائیں گے۔سب سے بڑی بات کہ ہماری سیاست۔ہماری بیوروکریسی اسلام کا نفاذ ھونے دے گی۔اگر سب مان بھی گئے تو سب سے بڑا سوال کونسا اسلام اہل سنت کا ۔اہل تشیع کا۔بریلوی۔یا اہل حدیث کا۔اب اس بات پہ جو خانہ جنگی ہونی اس کے تذکرے سے خاموشی بہتر ہے۔۔۔۔

Iffat Bhatti

Iffat Bhatti

تحریر: عفت بھٹی