پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیراہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پرامن ریلی کا انعقاد

Austria Kashmir solidarity Day Rally

Austria Kashmir solidarity Day Rally

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں بھارت کی ننگی جارحیت اور فوجی دہشت گردی کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلہ میں پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پُرامن ریلی کا انعقاد 29 اکتوبر سپہر ایک بجے آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے سے لیکر انڈیا ایمبیسی کے سامنے تک کیا گیا۔

ریلی میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے بچوں اور بڑوں کے علاوہ آسٹرین اور ترکی کمیونٹی نے بھی اپنے اپنے ممالک کے قومی پرچم لیکر پُرامن ریلی میں شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی کے بچوں اور بڑوں نے قومی پرچم کے علاوہ انڈیا کے خلاف نعرئے لکھے ہوئے کتبے اُٹھارکھے تھے جن پر کشمیر کو بھارتی فوج سے خالی کرنے اور بے گناہ کشمیریوں پر بربریت اور ظلم بند کرنے کے نعرئے درج تھے۔

پاکستان کمیونٹی فورم کے اور کشمیری راہنما خواجہ منظور احمد نے کشمیرریلی کی قیادت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اب انڈیا کی من مانی نہیں چلنے دیں گے اور یواین او اور یورپین یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈیا کشمیر میں ظلم بند کرئے اور کشمیریوں کو انسانی حقوق د لوآئے اور اُن کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق دئے۔

مقررین میں پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ،پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی غلام مصطفی بلوچ ، جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل ، شفات احمد،لالہ محمد حسین خان ،پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم ،نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ عبدالحفیظ الازہری ،رانا قمر و دیگر نے کشمیر میں انڈیا کی ظلم اور بربریت اور بچوں وعورتوں اور بوڑھوں کو مارنا اور پیٹنا اور قتل کرنے کی زبردست مذمت کی اور انڈیا ایمبیسی ویانا کے سامنے انڈیا کے خلاف زبردست نعرئے بازی کی۔

کشمیر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ۔پُرامن احتجاجی ریلی کے موقع پر آسٹرین پولیس نے زبردست حفاظتی انتظام کر رکھے تھے ۔پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے رہنما منیر احمد مغل ،ارشد باجوہ ،خواجہ محمد نسیم اور میڈیا انچارج اکرم باجوہ نے پولیس کے ساتھ مل کر انڈیا ایمبیسی کو ایک یاداست پیش کرنے کی کوشش کی مگر انڈیا ایمبیسی نے دروازہ نہیں کھولہ اور یاداست پولیس کو دئے دی جو وہ خود انڈیا کے سفارت خانہ کو دیں گے۔

پُرامن کشمیر ریلی کے دو گھنٹہ دورانیہ کے راستہ میں غیر ملکی اور مقامی کمیونٹی نے بھی انڈیا کی ظلم بربریت کی شدید انداز میں مذمت کی اس کے بعد کشمیر پُر امن احتجاجی ریلی اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد منتشر ہوگی۔