پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی جنرل میٹنگ صدر ندیم خان کی زیر صدارت منعقد، لالہ محمد حسین چیرمین منتخب

Pak Community Forum Austria Meeting

Pak Community Forum Austria Meeting

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی جنرل میٹنگ 24 اکتوبر بروز اتوار دوپہر بارہ بجے صدر ندیم خان کی زیر صدارت 22 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میںمنعقد کی گی جس میں لالہ محمد حسین خان کومتفقہ طور پر مجلس عاملہ کا چیرمین منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی جنرل میٹنگ میں صدر ندیم خان ، نائب صدر غلام مصطفی بلوچ،جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل ،فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ کے علاوہ مجلس عاملہ کے ممبران امجد بھٹی ،شفات احمد، علی شرافت، خواجہ نسیم ،ریاست علی ، ارشد باجوہ، ملک امین اعوان ،عمران مغل ،ملک خلیل ،علی زوالفقار،سہیل اصغر باجوہ، لالہ محمدحسین خان، علی صاحب، عاطف ودیگر نے شرکت کی ۔میٹنگ کا آغاز امجد بھٹی کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

منیر احمد مغل نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے تمام مجلس عاملہ کے ممبران کا میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اُنہوں نے میٹنگ میں تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کے منشو ر مجلس عاملہ کو پڑھ کر سنائے اور ایک ایک پوائنٹ پر مشاورت کی اور تمام پوائنٹ پر مشاور ت کرکے اور مجلس عاملہ کے ممبران کی کچھ نئی تجاویز کو شامل کرکے متفقہ اور باہمی مشاور ت سے منظور کرلیا گیا۔

خواجہ منظور احمد نے تنظیم کی فنڈینگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر فنڈ کے ہم کوئی کام نہیں کر سکتے مجلس عاملہ کے ممبران اور تنظیم کے عہدیداران نے اپنی اپنی رضا مندی کے ساتھ تنظیم میں فنڈ دینے کے اعلانات کیئے ۔ میٹنگ میں مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر لالہ محمد حسین خان کو مجلس عاملہ کا چیرمین منتخب کیا اور علی عمران مغل کو تنظیم کی ویب سائٹ پر کام کرنے کی زمہ داری سونپی گی۔

لالہ محمد حسین خان اور عمران علی مغل نے نئی زمہ داریاں ملنے پر تنظیم کے ممبران اور مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا اور میٹنگ کے حاضرین نے دونوں نومنتخب ممبران کو مبارک باد پیش کی ۔پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی جنرل میٹنگ میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کے قونصلر سہیل افضل نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تنظیم کی افتتاحی تقریب میں تنظیم کے ممبران اور مجلس عاملہ کے ارکان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور پاکستان کمیونٹی کو نئی تنظیم کے قیام عمل پر مبارک باد دی۔

اس تنظیم کو پاکستا ن کے وقار میں اضافہ اور کمیونٹی کے اتحاد کو ایک اچھا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگے ہیں اس سے آپ لوگوں کی طاقت میں اضافہ ہوگا اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ سب ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

صدر ندیم خان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی کمیونٹی بہتر سمت کی طرف چل پڑی ہے ہم سب پاکستان کی خاطر اپنے اپنے تمام چھوٹے بڑئے اختلافات بھلا کر ایک ساتھ چل رہے ہیں میں پوری پاکستانی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔لالہ محمد حسین خان ، خواجہ نسیم ، غلام مصطفی بلوچ ، امجد بھٹی و دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

امجد بھٹی نے آخر میں اجتمائی دعا کرائی اور تنظیم کی جانب سے حاضرین کو ریفریشمنٹ پیش کیا گیا۔