پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے ضروری اطلاع

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا میڈیا سیل پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیئے ہمہ وقت حاضر ہے اور آئی ٹی کے انچارج عمران علی مغل کے تعاون سے بہت جلد پاکستانی کمیونٹی فورم کی ویب سائٹ کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا فیس بکُ اکاونٹ نے کام شروع کردیا گیا ہے جس کا ایڈریس (www.facebook.com/PcfAustria) ہے اور پاکستانی کمیونٹی کی غیرمتنازہ وغیر سیاسی نیوز اس پیج پر شیئرکردی جائیں گی۔

اکرم باجوہ نے مذید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا میڈیا سیل بہت زمہ داری سے اپنا کام احسن طریقہ سے سرانجام دئے رہا ہے اور پاکستان کمیونٹی کے کچھ میڈیا والوں سے گذارش کرتا ہوں کہ پاکستانی کمیونٹی فورم کے نام سے کوئی نیوز وغیرہ لگانے سے گریز کیا جائے۔

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا میڈیا سیل خود پریس ریلیز جاری کرئے گا تو پھر آپ وہ نیوز لگا سکتے ہیں ۔اگر اس اطلاع کے باوجود کسی نے پاکستانی کمیونٹی فورم کے نام سے خود نیوز اور اشتہار وغیرہ لگایا تو وہ خود زمہ دار ہوگا۔

نوٹ : پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام کلچرل اور مذہبی وقومی تہواروں کے پروگرامز اور تنظیم کی جنرل میٹنگز کی میڈیا کوریج کر سکتا ہے۔