پاکستانی کیمونٹی کی بے لوث خدمت میں پاک پریس کلب فرانس کا کوئی ثانی نہیں ہے، چوہدری ندیم افضل

Chaudhry Nadeem Afzal

Chaudhry Nadeem Afzal

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم افضل نے ایک بیان میں کہا کہ پاک پریس کلب فرانس ایک مثالی ادارہ ہے ۔پاکستانی کیمونٹی کی بے لوث خدمت میں پاک پریس کلب فرانس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ سابق صدر چوہدری شبیر بھدر (مرحوم )نے بھی پاک پریس کلب فرانس کی ترقی کے لئے خدمات سر انجام دی ہیں موجودہ صدر پاک پریس کلب زاہد مصطفی اعوان بھی صحافیوں کے حقوق کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاک پریس کلب نے جو اپنے پلیٹ فارم سے پروگرام کئے ہیں ،وہ لائق صد تحسین ہیں ۔انھوں نے پاکستانی کیمونٹی کو یک جان کیا ہے ۔کیمونٹی کا تحفظ کیا ہے۔

کیمونٹی میں اتحاودو اتفاق کی فضا قائم کی ہے ،جبکہ مجھے کسی بھی ایسے ادارے سے امن ۔بھائی چارے اور کیمونٹی اتحاد کی خوشبو نہیں آئی ،انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کا تعاون پہلے کی طرح اب بھی پاک پریس کلب فرانس کے ساتھ ہے اور رہے گا۔