پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے وسیم بٹ کو نئے آفس کے قیام پر مبارکباد

Wasim Butt in New Office

Wasim Butt in New Office

آئرلینڈ (نمائندہ خصوصی) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما اور آئرلینڈ کے معروف صحافی وسیم بٹ نے گذشتہ دنوں اپنے نئے آفس کا آغاز کیا جس پر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء اراکین، منہاج القرآن انٹر نیشنل کی مختلف ممالک کی تنظیمات کے ایگزیکٹو، صحافی برادری کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی اور دیگر افراد نے وسیم بٹ کو نئے آفس کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

جب کہ ماہنامہ قدات آئرلینڈ کے ایڈیٹر چیف اور اوگرافیانافال آئرلینڈ کے چیئرمین عمار علی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ محترم وسیم بٹ نے پچھلے کئی سالوں سے شعبہ صحافت کو فروغ، حق و سچ کی آواز کو عوام الناس تک پہنچانے اور اس دیار غیر میں بسنے والے ہر خاص و عام میں علم و فکر کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کرکے اپنے دعوتی و تبلیغی، اخلاقی و روحانی، فکری و اجتہادی پیغام کو نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصطلاح احوال امت اور غلبہ دین حق تزکیہ نفس اور تعفیہ باطن کا جو سامان پیدا کر رہے ہیں اس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ آئرلینڈ میں منعقد کیے جانے والے مختلف نوعیت کے سیاسی، مذہبی، ثقافتی پروگرامز کو پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس پر بھی ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر احباب نے آپکو جو مبارکباد پیش کی ان میں سویسٹیر عمران خورشید، انصاف کے چیف ایڈیٹر ممتاز سہوترا، روزنامہ گجرات لنک کے چیف ایڈیٹر امجد فاروق، محمد زاہد یو کے، آسٹریا تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، PAT فرانس کے صدر محمد اسلم چوہدری، روزنامہ تحریک کے چیف ایڈیٹر قیصر چشتی، یوکے منہاج القرآن کے مرکزی رہنما الشیخ ابو احمد الشیرازی، آئرلینڈ کے مشہور قانون دان امتیاز احمد روزنامہ سویرا نیوز کے چیف ایڈیٹر چوہدری شہزاد وڑائچ منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل اور دیگر احباب شامل تھے۔

Wasim Butt in New Office

Wasim Butt in New Office