کراچی :پاکستان یکجہتی کونسل کے اشتراک سے علاقہ معززین کی موجودگی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

PYC Meating

PYC Meating

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل کے اشتراک سے عوامی خدمت الائنس جامع عثمانیہ لانڈھی معین آباد مولانا اقبال اللہ کے زیر پرستی علماء ،کرام علاقہ معززین کی موجودگی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں مفتی عبدالقادر جعفر، قاری سجاد تنولی، مولانا محی الدین شاہ، مولانا قطب الدین، مولانا سیف اللہ، چیئرمین UC-2ڈاکٹر شیر سعید ، شعیب میمن ودیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلع ملیر لانڈھی ٹائون اوربن قاسم ٹائون کھنڈرات بن چکا ہے جس کی حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ،حکومت سے وابستہ اعلیٰ حکاموں کو بار ہا درخواستیں دے دے کر عوامی نمائندے اب تھک چکے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ لہٰذا مورخہ 2-09-2016 کو جمعتہ المبارک بعد نماز جمعہ لانڈھی دائود چورنگی پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا۔

جس میں تمام سیاسی و مذہبی قیادت کے عہدیداران ، کارکنان و ذمہ داران شرکت کریں گی اور حکمرانوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی ۔ اگر اس مظاہرہ کے بعد بھی حکمرانوں نے عوامی مسائل پر عدم توجہ کا اظہار کیا تو یہ احتجاج لانڈھی سے نکل کر مین شاہراہ فیصل دھرنے کی صورت میں تبدیل ہوجائے گا۔