رواں برس ایک لاکھ پاکستانی مختلف ممالک سے نکالے گئے

Pakistani Arested

Pakistani Arested

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں سال اب تک ایک لاکھ کے قریب پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کر کے پاکستان بھجوایا گیا جبکہ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 27 مطلوب افرادسمیت 1095 انسانی سمگلروں کوگرفتارکیا۔

ایف آئی اے کے ایک سینئرافسرنے بتایا کہ سب سے زیادہ تعداد میں پاکستانی سعودی عرب سے ملک بدرکیے گئے جن کی تعداد 52 ہزار 278 ہے۔ اس کے علاوہ ایران سے 22056 ،یو اے ای سے7ہزار 94 ،اومان سے 4 ہزار 407، ملائیشیا سے 3 ہزار 65 ، یوکے سے2ہزار 348، ترکی سے 2 ہزار 9 ،یونان سے 1241 ،جنوبی افریقہ سے 525 ،تھائی لینڈ سے 330 اوردیگرمختلف ممالک سے 2 ہزار 547 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے احکام پر ایف آئی اے نے غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مشاورتی کمپنیوں کیخلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 108 کیس رجسٹر کیے جن میں سے 53 میں چالان پیش کردیے گئے اور7کوسزا ہوئی،ان میں کے پی کے میں 18، پنجاب میں 50،اسلام آباداورسندھ میں 20،20 کیس رجسٹرڈکیے گئے۔