میرا پاکستان کیسا ہو

Pakistan

Pakistan

تحریر : رضوان اللہ پشاوری
مملکت خداداد پاکستان اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ہر دور میں اور ہر مشکل کڑی میں اس کی حفاظت اہل پاکستان کی اولین فرض ہے۔جس طرح انسان اپنے رہن سہن ،اپنی مال ومتاع کی حفاظت کرتا ہے تو اس کہیں زیادہ مملت خداداد کی حفاظت ہمارے ذمہ ہے۔ تاریخ پاکستان یا پاکستان کی تاریخ سے مراد اُس خطے کی تاریخ ہے جو 1947ء کو تقسیم ہند کے موقع پر ہندوستان سے علیحدہ ہو کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلایا۔ تقسیم ہند سے قبل موجودہ پاکستان کا خطہ برطانوی راج کا حصہ تھا۔ اُس سے قبل، اس خطے پر مختلف ادوار میں مختلف مقامی بادشاہوں اور متعدد غیر ملکی طاقتوں کا راج رہا۔ قدیم زمانے میں یہ خطہ برصغیر ہند کی متعدد قدیم ترین مملکتوں اور چند بڑی تہذیبوں کا حصہ رہا ہے ۔ 18 ویں صدی میں سرزمین برطانوی ہند میں ڈھل گئی۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا آغاز 1906ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام سے ہوتا ہے ۔ اس جماعت کے قیام کا مقصد ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کے مفاد کا تحفظ اور اُن کی نمائندگی کرنا تھا۔ 29 دسمبر 1930ء کو، فلسفی و شاعر، ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال نے جنوب مشرقی ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک خود مختار ریاست کا تصور پیش کیا۔1930ء کی دہائی کے اواخر میں مسلم لیگ نے مقبولیت حاصل کرنا شروع کی۔

محمد علی جناح کی جانب سے دو قومی نظریہ پیش کیے جانے اور مسلم لیگ کی جانب سے 1940ء کی قرارداد لاہور کی منظوری نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔ قرارداد لاہور میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ برطانوی ہند کے مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل آزاد ریاستیں قائم کی جائیں۔ بالآخر جناح کی قیادت میں ایک کامیاب تحریک کے بعد 15 اگست 1947ء کو برطانوی تسلط سے آزادی ملی اور تقسیم ہند عمل میں آیا۔

14 August

14 August

قارئین کرام کو اپنے مملکت خداداد پاکستان کے بارے چند مفید معلومات بھی دینا چاہوںگاتاکہ ہر قاری کے ذہن میں ہو کہ مملکت خداداد پاکستان ہی میں اولین کام کئے گئے،آج جو ہم اپنی فتح اور کامیابی کے بعد مشکلات اور غلامی کے دلدل میں پھنسے ہیں تو ہم نے اپنے ہی مملکت خداداد پاکستان کے آزاد ہونے کے اس نعرہ کو صرف نعرہ تک ہی محدود کیا ہے،کہ پاکستان کا مطلب کیا؟لا الہ الا اللہ اگر ہم ہی اسی پر سوچے اور اس نعرے کو عملی جامہ پہنائے تو وہ دن دور نہیں کہ اغیار ہم سے میلوں نہیں بلکہ کوسوں دور بھاگیں گے۔

٭پاکستان کا نام جنوری 1933مین چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا ۔
٭پاکستان کے قیام کا اعلان 3جون 1947کو ہواتھا ۔
٭پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30ستمبر 1947 کو بنا تھا ۔
٭پاکستان کا پہلا سکہ 3جون 1947 کو جاری ہوا تھا ۔
٭پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا ۔
٭اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں کیا تھا ۔
٭پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا ۔
٭پاکستان ریڈ کراس سِوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا ۔
٭پاکستان نے 28مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کئے ۔
٭پاکستان کا جھنڈا قائد اعظم نے ڈیزائن کیا۔

Quaid e Azam

Quaid e Azam

اس کرئہ ارض پر پاکستان دینی اور اسلامی ممالک میں سے ایک ملک ہے، اس میں امن وامان اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش ہونی پاہئے، تاکہ یہ مملت خدادادامن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور تجویز یہ بھی ہے کہ جب یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے تو اس میں اسلامی قلعوں(مدارس)کی خوب حفاظت ونگرانی کرنی چاہئے کیونکہ اس ملک کی آزادی میں انہی مدارس کے فضلاء علماء اور مشائخ کا اولین کردار رہا ہے جو کسی سے ڈکھی چھپی نہیں،لہٰذا اسلام کے محافظین علماء طلباء کے قدموں کو چھومنا چاہئے نہ کہ ان پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر دنیا کے سامنے ذلیل کیا جائے۔

میں یہ دعوے سے کہتا ہوں کہ خدانخواستہ اگر پاکستان پر کہیں بھی مشکل وقت آپڑا تو آپ کو صف اول میں یہی علماء طلباء ہی نظر آئیں گے کیونکہ انہی نے تو پاکستان کی آزادی میں انتھک کوششیں کیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اس مملکت خداداد کو دن دُگنی رات چگنی ترقیوں سے مالامال کر دے۔(آمین)

Rizwan Peshawari

Rizwan Peshawari

تحریر : رضوان اللہ پشاوری
rizwan.peshawarii@gmail.com
0313-5920580