پاکستان کرکٹ بورڈ کا بی سی سی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ

Pakistan Cricket Board

Pakistan Cricket Board

لاہور (جیوڈیسک) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں آئیں ہلہ گلہ ہو اور میلہ سجے بہت جلد میدان لگے یہ خواہش کرکٹ پرستاروں کی ہی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی خواب دیکھنے لگا جس کے لیے بورڈ حکام نے بی سی سی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط سیکرٹری بھارتی بورڈ انوراگ ٹھاکر کو لکھا جائے گا جس میں انہیں پاک بھارت سیریز کے ایم او یو کی یاد دہانی کرائی جائے گی اور کرکٹ دوستی کو بڑھانے پر آمادہ کیا جائے گا۔