پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سرگودھا کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سرگودھا کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا، 4 جنوری کو امیدواران اپنے فارم الیکشن کمیشن پی سی بی قذافی اسٹیڈیم لاہور آفس ٹائم میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اعتراضا ت5جنوری، سکروٹنی اعتراضات 9 جنوری ، فائنل لسٹ امیدواران 11جنوری واپس لینے کی تا ریخ 18جنوری اور پی سی بی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف اپیل 25جنوری کو پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کر سکتے ہیں،پولنگ 28جنوری کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 12بجے ہو گی۔