پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف سیریز کی حامی بھر لی

Pakistan vs Zimbabwe

Pakistan vs Zimbabwe

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

پاک زمبابوے سیریز میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دورے کا مکمل شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی جاری کر دے گا۔ اس سے قبل پی سی بی قومی ٹیم کی سہہ ملکی سیزیر میں شرکت کی تردید کر چکی ہے۔