پاکستان میں کرکٹ کا کوئی ڈسپلن ہے نہ ہی کوئی ٹیلنٹ: نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) نجم سیٹھی نے دبے لفظوں سابق کوچ وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ کہتے ہیں کہ دو قومی اسٹارز کو ٹیم سے صرف اس وجہ سے نکالا گیا کہ ان کی کوچ سے نہیں بنتی تھی۔

پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان کرکٹ کا پول کھول دیا کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کوئی ڈسپلن ہے نہ ہی کوئی ٹیلنٹ اور جو ہوتا ہے سب شارٹ کٹ یعنی پس پردہ۔ نجم سیٹھی نے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیسے چلانا ہے ان کا چیئرمین شہریار خان سے معاہدہ تھا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے متنازعہ بیان دے کر کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔