پاکستان کرکٹ کی تباہی کی وجہ تعلیم کی کمی نہیں ہے، حفیظ کا استدلال

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) تعلیم سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے بیان پر محمد حفیظ نے دبے لفظوں میں احتجاج کر دیا، آل راؤنڈر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کی وجہ تعلیم کی کمی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ انھیں ٹیسٹ کرکٹر ہونے پر فخر ہے اور یہی ان کی ڈگری ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ کھلاڑیوں میں تعلیم کی کمی کھیل کی تباہی کی وجہ ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں مصباح الحق ہی واحد تعلیم یافتہ کرکٹر ہیں، محمد حفیظ نے اس بیان سے اتفاق نہیں کیا ہے اور انھوں نے اپنے موقف کی وضاحت کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن ڈگریاں لینا ہی کافی نہیں، انھیں ٹیسٹ کرکٹر ہونے پر فخر ہے اور یہی ان کی ڈگری ہے کیونکہ ان کے خیال میں کرکٹ ایک مکمل تعلیم بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے ہماری ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔