قومی کرکٹر شرجیل خان کو ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی

Sharjeel Khan

Sharjeel Khan

حیدرآباد (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو پیسوں کے لئے دھمکی آمیز فون موصول ہونے لگے ہیں ۔ شرجیل خان کا سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ کچھ لوگ گزشتہ کئی روز سے دھمکی آمیز فون کر کے پیسے مانگ رہے ہیں، جو لوگ دھمکی آمیر فون کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے میری ویڈیوز بنا رکھی ہیں، اگر پیسے نہ دیے تو وہ تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائیں گی۔

کرکٹر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ کوئی شخص ان کی جعلی ویڈیو بنا کر بلیک کر رہا ہے ۔ شرجیل خان کی مطابق انہیں دھمکی ملی ہے اگر دو لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ پورا نہ کیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جائیگی۔

شرجیل خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو پہلے ہی بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر ایسی کوئی ویڈیو سامنی آئی تو وہ جعلی ہو گی۔

اوپننگ بلے باز نے دھمکیاں ملنے سے متعلق پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی آگا کر دیا ہے۔ شرجیل خان کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ٹیلی فون کرنے والے جعلی ویڈیو سے میری ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں۔