پاکستان کپ، آج سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

Pakistan Cup

Pakistan Cup

فیصل آباد (جیوڈیسک) اقبال اسٹیڈیم میں آج سندھ اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان میدان سجے گا۔ سندھ کی قیادت سرفرازاحمد اور خیبرپختونخواہ کی احمد شہزاد کریں گے۔

سندھ کی امیدوں کے محور ان فارم اوپنرز ہیں۔ خرم منظور ابتدائی دونوں میچز میں سنچریاں جڑ چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر سمیع اسلم کا بلا بھی تواتر کے ساتھ رنز اگل رہا ہے۔

دوسری جانب کے پی کے کپتان احمد شہزاد بھی بھرپور فارم میں ہیں۔ سیلفی کنگ کے تین میچز میں ایک سو سڑسٹھ رنز ہیں۔ سلو پچ پر ٹاس جیتنے والی ٹیم بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔ میچ کی فاتح ٹیم پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنا لے گی۔