یوم پاکستان باسکٹ بال میچ کراچی اور حیدر آباد کی ٹیموں کا اعلان

Basketball

Basketball

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے یوم پاکستان باسکٹ بال ماہ روز ٹرافی میچوں کے لئے چیف آرگنائز ر غلام محمدخان نے بوائزٹیموں کااعلان کر دیا ہے۔

کراچی کی ٹیم جوکہ مولوی عبدالحق (محرک تحرک پاکستان ) کے نام سے موسوم ہے اس کی قیادت طلحہ امجد کرینگے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں اسد امام ، شاہ میر ، سیف اللہ ، اسد علی ، راج کمار، وارن روڈبکس، زین العابدین، حسان خان ، فیضیل احمد، نہال احمد ، منیب الرحمن ، سمیر حسین ، عفام خان اور تاشقین احمدشامل ہیں ٹیم مینجر آغا محمد رضا اور کوچ نزاکت علی شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ 18 مارچ کو 9:00 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر طارق حسین کو رپورٹ کریں ۔جبکہ حیدرآباد کی ٹیم جو کہ قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کے نام سے منصوب ہے۔

اس میں محسن خان ، سلمان احمد، شیعب محمد، قدیر احمد، دانیال خان ، فرحان خان ، عرفان خان ، عمیر احمد، شاز خان ، اور ابوبکر شامل ہیں ٹیم مینجر نوید احمدہیں جبکہ گرلز ٹیمیں جو کہ متحرمہ فاطمہ جناح الیون اور متحرمہ بے نظیر بھٹو شہید الیون پر مشتمل ہے دونوں ٹیمیں اتوار 19 مارچ کو 5:00 بجے شام ضائمہ حسین کو رپورٹ کریں۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن
03003541517