یوم پاکستان فیٹیول سائیکل ریس اتوار کو ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی : فردوس اتحاد اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سند ھ اسپورٹس بورڈ یو م پاکستان فیسٹیول سائیکل ریس ٢٧مارچ پروز اتوار ٹھیک ٩ بجے صبح ریلوے اسٹیڈیم سے شروع ہو گی اور شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگا کر ریلوے اسٹیڈیم پر ہی اختتام پذیر ہو گی۔

ریس کا افتتاح ADIGP ٹریفک طاہر احمدنورانی کرینگے اس موقع پر نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان ، باران بلوچ ،نذربلوچ ، محمدارشد اور کے سی اے کے عہدے داران بھی موجود ہو نگے ریس کے سلسلے میں ٹریفک پولیس ، اید ھی سینٹرنے ریس کے کامیا ب انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔ ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹوںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساڑھے آٹھ بجے صبح تک ریلوے اسٹیڈیم پراپنی رجسٹریشن KDA آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمدنسیم کو کرادیں۔