یوم پاکستان پورے ملک میں جوش و جذبہ اور اظہار یکجہتی سے منایا گیا۔ دانیال خان

Daniel Khan

Daniel Khan

پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان اتفاق اتحاد تنظیم پر عملی طور پر عمل کر کے دہشت گردی کے نا سور کو شکست دینی ہے 77واں یوم پاکستان پوری قوم نے جوش و جذبہ کے ساتھ منا کر ملک دشمن عنا صر کو واضع پیغام دے دیا ہے۔

دانیال خان رہنما مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطا بق 77واں یوم پاکستان پورے ملک میں جوش و جذبہ اور اظہار یکجہتی سے منایا گیا اِس پرُ مسرت مو قع پر مسلم لیگ ن کے نو جوان رہنما ء دانیال خا ن نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ زندہ قو میں اپنے قومی دنو ں کو اِسی طرح زندہ دلی حب الوطنی سے منا کر اپنے اسلاف کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

ترقی یا فتہ قو مو ں کی تعمیروترقی کا راز بھی یہی ہے کہ انہو ں نے اپنے اسلاف کی قربانیو ں اور ارشادات پر عملی طور پر عمل کیا ہمیں بھی اپنے قائد محمد علی جناح کے ارشادات اتحاد اتفاق تنظیم اور یقین محکم پر ہر صورت عمل کرنا ہے جب کہ ملک دشمن عنا صر ملک کی سا لمیت کو نقصا ن پہنچا نے کی گھنا ؤنی سازش کر رہے ہیں ہماری حکومت اور ملکی سلامتی کے ادارے اور عوام اِن شیطا نی منصو بو ںکے خلا ف متحد ہو کر اِس ہر سا زش کو نا کام بنا رہے ہیں اور بہت تیزی سے ملک میں سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں تا کہ ہما رے ملک کا امن و امان برقرار رہے ہمارے پیارے ملک کا شمار بھی انشاء اللہ ترقی یافتہ ممالک میںہو گا اور پاکستا ن د نیا کے نقشے پر رول ماڈل ظا ہر ہو گا ہمیں دو قو می نظر یہ کے تحفظ اور آنے والی نسلو ں کو مفکر پا کستا ن علا مہ اقبا ل اور قا ئداعظم کے فرمان کی تعلیم کو عا م کرنا چاہیے ملک کی سلا متی تعمیرو ترقی کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 24:03:17