یوم پاکستان کی تقریب میں پاک فضائیہ کا شاندارفلائی پاسٹ

Fly Past Parade

Fly Past Parade

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں ایف سولہ طیاروں،ایف سیون طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں جاری ہے،وزیر اعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور صدر ممنون حسین تقریب میں موجود ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں ایف سولہ طیاروں،ایف سیون طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔

یوم پاکستان کےموقع پرمسلح افواج کی پریڈ ہوئی ، پریڈ کے آغاز پرقومی ترانا بجایا گیا۔صدرمملکت نےمسلح افواج کے مشترکہ پریڈ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

تقریب میں وفاقی وزرا،غیرملکی سفارت کار اوراعلیٰ عسکری حکام بھی موجود ہیں۔اسپیکرقومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ،ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے کیلئے یہاں موجود ہے۔