گجرات : یوم پاکستان کے سلسلہ میں ویمن انٹر کالجز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

Inter Women's Colleges, Badminton Tournament

Inter Women’s Colleges, Badminton Tournament

گجرات (جی پی آئی) یوم پاکستان کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس گجرات کے زیر اہتمام ویمن انٹر کالجز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ گجرات جمنازیم میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی عرفان علی کاٹھیا ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ’ TMO خرم ترہنگی تھے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ADCG عرفان کاٹھیا نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈی ایس او کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انٹر کالجز ٹورنامنٹ میں گجرات کے مختلف کالجوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جس کیلئے ہم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے گجرات کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے کہا کہ آج ہر طرف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی کاوشوں کی وجہ سے کھیلوں کے فروغ کیلئے کام ہو رہا ہے۔

جس کیلئے ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ TMO خرم ترہنگی نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیکرٹری جم خانہ عدنان خان نے کہا کہ کھیلو ں کے فروغ کے سلسلہ میں ہونے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔