پاکستان کا ہر آنے والا دن قوم کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا پیامبر بن کر آئے گا۔ چوہدری خالد جاوید

Chaudhry Khalid Javed

Chaudhry Khalid Javed

وتوریہ (منیر ممتاز) مسلم لیگ ن سپین کے سنیئر رہنما اور معروف بزنس مین چوہدری خالد جاوید آف ڈھیروگہنہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا ہر آنے والا دن قوم کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا پیامبر بن کر آئے گا۔

ماضی کی سیاسی حکومتوں نے اقتدار کے لئے ایسے سمجھوتے بھی کئے جن کا ملکی مفادات سے براہ راست تصادم تھا لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے ہر دور اقتدار میں پاکستان کے مفادات کو تمام مفادات سے بالا تر رکھا۔