ایس ایس بی یوم پاکستان ہفتہ کھیل، ضلع ایسٹ میں رجب علی باریجو نے میدان مار لیا

SSB Sports Weeek

SSB Sports Weeek

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان ہفتہ کھیل میں ضلع ایسٹ میں سندھ کے روائتی کھیل ملاکھڑا کا میدان سجایا گیا جس میں شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے پہلی پوزیشن کا مقابلہ کراچی کے پہلوان رجب علی باریجو اور نوشہرہ کے پہلوان مختیار عالمانی کے درمیان ہوا جسے ایک سخت مقابلے کے بعد رجب علی باریجو نے جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن عبدالجبار گلدستہ نے فاروق لسی کو زیر کرکے حاصل کی تیسری پوزیشن کا مقابلہ ہاجی اکبر نے گلاب بلوچ کو شکست دے کر جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت عبدالستار بگٹی تھے ان کے ہمراہ رحمت اللہ برخت، صدیق اوڑ، محمود اور محدم سعید بنگالی بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی عبدالستار بگٹی نے محکمہ کھیل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دیکر سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا اور ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالسلام اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں آرگنائزر پہلوان بہرام خاصخیلی نے آنے والے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں مہمان خصوصی عبدالستار بگٹی نے بہرام خاصخیلی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

٭٭٭٭٭

پی ایس بی قائد اعظم،کراٹے،نیٹ بال اور ووشو کے ٹرائلز4 اپریل کو ہونگے
منتخب ٹیمیں گیمز میں شرکت کے لئے 15اپریل کو اسلام آباد روانہ ہونگی، شاہد عبدالسلام

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ دوسرے قائد اعظم گیمز میں شرکت کے لئے سندھ کی کراٹے گرلز اینڈ بوائز نیٹ بال گرلز اینڈ بوائز اور ووشو بوائز ٹیموں کے اوپن ٹرائلز4 اپریل کو ہونگے ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالسلام کے مطابق کراٹے گرلز اور بوائز کے اوپن ٹرائلز صبح11 بجے سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں ہونگے۔ نیٹ بال گرلز اینڈ بوائز کے اوپن ٹرائلز صبح11بجے نیٹ بال منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ہونگے جبکہ ووشو بوائز کے اوپن ٹرائلز صبح10بجے ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے ڈا ئریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالسلام نے ہدایت جاری کی ہیں کہ اوپن ٹرائلز مین شرکت کے خواہشمند کھلاڑی وقت مقررہ پر سلیکٹرز کو رپورٹ کریں، منتخب ہونے والی ٹیمیں پی ایس بی دوسرے قائداعظم گیمز میں شرکت کے لئے15اپریل کو اسلام آباد روانہ ہونگی۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708