یوم دفاع پاکستان کے موقع پر “سلام پاک افواج تقریری مقابلہ آج منعقد ہو گا

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی سندھ رینجرز اور ضلع شرقی محکمہ تعلیم کے تعاون سے پیش ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے اور وطن کی حفاظت پر مامور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے “سلام پاک افواج تقاریری مقابلہ “(آج) مورخہ 5 ستمبر 2016ء بروز پیر صبح 10 بجے گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول جیکب لائن نمبر2نزد کیپری سنیما منعقد ہو گا۔

تقریب میں ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز شاہد عامر خان ،سکینڈ ان ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی ،لیڈی آفیسر پاک آرمی ثناء رحمن ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن انیسہ بھگیوخصوصی شرکت کرینگے۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر