یوم دفاع پاکستان سائیکل ریلی قومی یکجہتی کو فروغ دیگی: قومی امن کمیشن

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحفظ پاکستان کے ساتھ قیام امن کیلئے فوج کی کوششوں اور کردار کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی انسانی حقوق ونگ کے مرکزی چیئرمین خالد محمود شاہ ‘ سیکریٹری جنرل امیر علی خواجہ ‘ سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی و دیگر عہدیداران و ممبران نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے مزار قائد تا حیدرآباد نکالی جانے والی ”یوم دفاع سائیکل ریلی ” میں بھرپور شرکت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ریلی یقینا اتحاد ویکجہتی کے استحکام ‘ حب الوطنی کے فروغ اور نفرتوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ رینجرز کی قیام امن ‘ فراہمی تحفظ ور خاتمہ کرپشن کی کوششوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ثابت ہوگی۔

کیونکہ جس طرح افواج پاکستان قومی دفاع و تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اپنا محبانہ و ذمہ دارانہ کردار پوری دیانتداری و فعالیت سے ادا کررہی ہے اسی طرحرینجرز بھی عوام کو دہشتگردوں ‘ جرائم پیشہ عناصر’ مافیاز اور کرپشن سے نجات دلاکر مکمل تحفظ و امن کی فراہمی کیلئے اپنا کردار انتہائی مستحسن طور ادا کر رہی ہے۔