یوم دفاع پاکستان کی تقریب آج خوشید گرلز کالج کے آڈیوٹیوریم میں منعقد ہو گی

Pakistan Defence Day Ceremony

Pakistan Defence Day Ceremony

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شایان شان تقریب (آج) مورخہ 6 ستمبر 2016ء بروز منگل صبح 11 بجے خو رشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ جبکہ صدارت بلدیہ کورنگی کے چیئر مین نیئر رضا کرینگے ۔تقریب میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے طلباء و طالبات ملی نغمے ،ٹیبلوں اور پاک افواج کے شہدائوں کے خراج عقیدت پیش کرینگے۔