الخدمت آغوش ہوم کے تحت یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

Alkhidmat Defence Day

Alkhidmat Defence Day

اسلام آباد : الخدمت آغوش ہوم کے تحت یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔رنگارنگ تقریب میں بچے، اساتذہ اورآغوش ہوم کے ایڈمنسٹریٹر بلال سعید نے شرکت کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ تقریب میں الخدمت آغوش ہوم کے بچوں نے ملی نغمے اور ترانے گا کر بھارت کو پیغام دیا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں ۔بہادر بچوں نے تقاریر، خاکے اور ٹیبلو پیش کر کے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

جنگی ملی نغموں اوراللہ اکبر کے نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں اورآخر میں ننھے پھولوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ارض وطن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے اور دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینگے۔

Alkhidmat Defence Day

Alkhidmat Defence Day

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقر رین نے کہا کہ آج کے دن ہم نے دشمن کو اسکے ناپاک عزائم میں ناکام و نامراد کیا تھا اور دشمن کویہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اب ہم نا قابل تسخیر ہیں ۔شرکا ء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی پرچم کے سائے تلے سب ایک ہیں۔