یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی انتہائی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی انتہائی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی،6 تا 11 ستمبر 2015ء تک متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کا کرکٹ ٹورنامنٹ ،شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، تقاریری و ملی نغموں کا مقابلہ اور 9تا 11ستمبر بک فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں لانڈھی کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کی عوام نے بھر پور شرکت کی اور شاندار تقریبات کے انعقاد پر بلدیہ کورنگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریبات کے انعقاد پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کی کاوشوں کو سرا ہتے عوام کی پذیرائی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قلم اور کتاب کے ذریعے ہی معاشرے میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے شعور کے ذریعے ہی ترقی کے خواب کو عملی تعبیر دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کورنگی کی ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ علم اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بھی بلدیہ کورنگی اقدامات کررہی ہے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام اور علاقائی ترقی کے حوالے سے اقدامات میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں انشا اللہ باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی کو ترقی اور مسائل سے پاک بنائیں گے۔