پاکستان کوآج 50 کروڑ ڈالر جاری کردیے جائیں گے، عالمی بینک

World Bank

World Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا انیتے ڈکسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے تحت منظور شدہ50 کروڑ ڈالر جاری کردیے جائینگے۔

پیر کو وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے موجودہ حکومت کی اقتصادی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں متعارف کرائی گئی معاشی اصلاحات قابل تعریف ہیں۔